لاہور : تنخواہیں نہ بڑھانے پر ریلوے ملازمین کا احتجاج، تیزگام کا انجن بھی روک لیا

لاہور (صباح نیوز)تنخواہیں نہ بڑھانے پر لاہور میں ریلوے ملازمین نے احتجاج کیا اور مشتعل مظاہرین نے تیز گام ایکسپریس کا انجن بھی روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ میں تنخواہیں نہ بڑھانے کے خلاف ریلوے ملازمین نے لاہور احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاج کے دوران تیز گام ایکسپریس کے انجن کو بھی روکا گیا۔مظاہرین نے کہا کہ قاتل بجٹ کسی صورت منظور نہیں، مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے مگر تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، بجٹ میں غریب کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، غریب مزدور پہلے ہی پس رہے ہیں اب بھی انہیں کچھ نہیں ملا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...