راولپنڈی بم دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث، شواہد مل گئے

لاہور (نیٹ نیوز) راولپنڈی صدر بازار بم دھماکے میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ملوث نکلی۔ جس کے تحقیقاتی اداروں کو شواہد بھی مل گئے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی صدر بازار بم دھماکے میں دشمن خفیہ ایجنسی ملوث نکلی، بم دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، تفتیشی اداروں کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ راولپنڈی کینٹ کے علاقے صدر بازار بم دھماکے کی تفتیش سے جڑے ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بم دھماکے میں دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ یہ تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ سی ٹی ڈی سمیت دیگر ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم دھماکے میں آئی ای ڈی کے ساتھ دھماکا خیز مواد استمال کیا گیا۔ دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا اور املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...