اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نوٹس لیتے ہوئے منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کا آغازکر دیا ہے۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق کرونا کے مریضوں کیلئے استعمال ہونے والے انجکشن کی قلت اور زیادہ نرخ کی وصولی پر سختی سے نوٹس لیا گیا ہے ۔ زائد قیمت پر ادویہ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ کرونا میں مبتلا شدید بیمار مریضوں کیلئے ٹوسیلیزوماب (ایکٹیمرا) انجکشن11952فی وایل منظورِ شدہ قیمت ھے جبکہ 200mg کا انجکشن 29882 فی وایل ہے جبکہ 400mg کا انجکشن 59764روپے فی وایل ہے زائد وصولی کی شکایات ڈریپ کے ٹول فری 080003727 نمبر پر درج کرائیں ۔ ڈریپ منافع خوروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے گا۔ حکومت کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے علاج کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے مارکیٹ میں ریمڈیسویر انجیکشن کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے دوامپورٹرز اور بارہ لوکل مینوفیکچررز کی منظوری دی گئی ہے حکومت کی ہدایت پر ڈرگ پرایسنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قانون کے مطابق ریمڈیسویر کی کم سے کم قیمت کا تعین حتمی منظوری وفاقی حکومتی دے گی۔ واضح رہے اب تک ریمڈیسویر کی محدود مقدار صرف مریضوں کیلئے امپورٹ کی جارہی تھی ۔