بہاولپور(خبرنگار) پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اور سیکرٹری ظہیر احمدبتایا کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع کی بیس ای لائبریریوں سے لائبریرین اور دو اسسٹینٹ لائبریرین سمیت دیگر عملہ کو بحال کرے ۔ پاکستان لائیبریری ایسوسی ایشن نے حکومت پاکستان کی جانب سے مرتب کی جانے والی پالیسی جس کے تحت موجودہ ملکی صورت حال اور کرونا وائرس سے بچاو کے لیے ہنگامی حالات میں کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری ملازم کو نہ نکالنے کے بارے میں جاری کی تھی اسی پالیسی کے خلاف فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس وقت جب پنجاب بھر کی بیس ای لائیبریریز تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے بہتر انداز میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں ان حالات میں ای لائبریریز کے اسٹاف کو نوکریوں سے فارغ کرنا ناانصافی ہے ۔ پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کی تمام ای لائبریریوں کے تمام سٹاف کو بحال کیا جائے۔