ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ،10 ہزار تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت

Jun 14, 2020

سڈنی(پی پی آئی) آسٹریلوی حکومت نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے جولائی سے 10 ہزار تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دے دی، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ رواں سال ستمبر، اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ تمام میدانوں میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے اور گراؤنڈ میں 25 فیصد شائقین کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلین وزیر کھیل رچرڈ کال بیک نے آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈکپ بروقت کروانے کی نوید سناتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق کروا سکتے ہیں۔ن کا کہنا تھا کہ حالات تیزی سے بہتر ہورہے ہیں اور ورلڈ کپ کرانے کے لئے پرامید ہیں، محدود تماشائیوں کے ساتھ میچز کرائے جاسکتے ہیں۔ی20 ورلڈ کپ رواں سال آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے، ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کرنی ہے، جبکہ 2021 کے ایونٹ کا میزبان بھارت ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ موخر کردیا ہے، آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی 20 کے انعقاد کا فیصلہ آئندہ ماہ کیا جائے گا۔altaf

مزیدخبریں