کراچی (کامرس رپورٹر) پیٹرول بحران کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے مصنوعی قلت کے حوالے سے مزید 9 نجی آئل کمپنیز کو نوٹس جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے ضمن میں تحقیقات کا پہلا مرحلہ مکمل کرچکی ہے، کمیٹی کی جانب سے پٹرول بحران پر تحقیقات جاری ہیں۔تحقیقات کے سلسلے میں کمیٹی نے مزید نجی کمپنیز کو طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 9 کمپنیوں کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے ہیں ان میں پوما انرجی، زوم مارکٹنگ، تاج گیسو لائن، گیس اینڈ آئل کمپنی شامل ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی نے عسکر آئل، شیل حیسکول، فیولرز اور النور پیٹرولیم کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، کمیٹی نے آئل کمپنیوں سے آئل ڈیپو میں موجود، آٹ لیٹ پر سپلائی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کو ملک کی 2 بڑی نجی پٹرولیم کمپنیوں نے تحریری حلف نامہ جمع کرا دیا۔خیال رہے کہ ایف آئی اے نے تین کمپنیوں کے سی ای اوز کو طلب کیا تھا تاہم تینوں پیش نہیں ہوئے، کمپنیوں کے نمائندوں نے ایف آئی اے دفتر پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا ہے، تاہم نمائندوں کے بیان سے مطمئن نہ ہونے پر تینوں کمپنیوں کے سی ای اوز کو آج پھر طلب کیا گیا ہے۔
پیٹرول بحران، تحقیقاتی کمیٹی نے مزید آئل کمپنیز کو نوٹس جاری کردئیے
Jun 14, 2020