کراچی(کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان، سینیٹر عبدالحسیب خان، چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایا،نائب صدر سید واجد حسین، سابق صدور راشد صدیقی،طارق ملک، دانش خان، فرحان الرحمٰن ، گلزار فیروز، مسعود نقی،اکبر فاروقی، احتشام الدین، فرخ مظہر، شیخ فضل جلیل، ایس ایم یحییٰ اور دیگر نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کے آئی جی ڈاکٹر کلیم امام کو 22ویں گریڈ میں ترقی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بطور آئی جی سندھ کلیم امام کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان جیسے فرض شناس اہل اور انتہائی قابل افسر پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اور سندھ میں ڈاکٹر کلیم امام نے جس طرح پولیسنگ کی بہتری کے لیے اقدمات کیے ہیں انہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا، ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی۔