طبعیت پہلے سے بہتر ہے، شیخ‌ رشید کی عوام سے کورونا کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل

ملٹری ہسپتال راولپنڈی سے ایک پیغام میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ان کا کورونا کے حوالے سے علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کر رہے ہیں۔ الحمدللّٰہ رات کی نسبت اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ میری جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں ان کا بہت شکر گزارہوں۔ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کورونا کی بیماری کو سنجیدہ لیں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ گھروں میں رہیں۔   کورونا وائرس کے شکار وزیرِریلوے شیخ رشید کی طبیعت میں بہتری آگئی۔ شیخ رشید نے عوام سے کورونا کی بیماری کو سنجیدہ لینے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کردی۔

  شیخ رشید نے عوام سے کورونا کوسنجیدہ لینے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے صحت یابی کے لئے دعاکرنے پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن