بھارتی جاسوس کلبھوشن کا کیس مسلم لیگ نون نے بگاڑا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت چاہتا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی نہیں دی جانی چاہیے۔ ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کلبھوشن یادیو کے معاملے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے اقدامات کررہی ہے اور حزب اختلاف کو بھارت کے ہتھکنڈوں کو سمجھنا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے کلبھوشن کے مقدمے کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں ضلعی رابطہ کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلا امتیاز شفاف احتساب پر یقین رکھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن