شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے 40 لاکھ غریب خاندانوں کو سستے قرضوں کی فراہمی سے غریب عوام کی محرومیوں کا اذالہ ہوگا اور انہیں چھت مہیا ہوگی اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے وفاقی بجٹ عوام دوست ہے جس میں کمزور طبقے پر کسی قسم کا کوئی بوجھ ڈالا نہیں گیا اور نچلی سطح پر عام آدمیوں کو اوپر لانے کی کوشش کی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبداللہ سٹی کمپلیکس میں اجلاس سے خطاب کرتے کیا، اس موقع پر ذیلی تاجر تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹری موجود تھے، الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ بجٹ کے ثمرات کے حصول کیلئے ہر ممکنہ کو شش کو بروئے کار لایا جائے گا، وزیر خزانہ شوکت ترین نے جس طرح متوازن اور ملکی خوشحالی پر مبنی بجٹ پیش کیا اس پر وہ خراج تحسین کے حقدار ہیں ۔