طاہر القادری جیسی قیادت کسی  جماعت کے پاس نہیں: رانا محمد ادریس 

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے نائب ناظم اعلی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسی قیادت کسی جماعت کے پاس نہیں۔وہ سیرت نبویؐکی روشنی میں مصطفوی انقلاب کی منزل پانے کی طرف گامزن ہے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان ہمارے اسٹیج پر سانحہ ماڈل ٹائون پر احتجاج کرتے تھے۔ آج تین برس کی مدت میں وہ حسب وعدہ شہداء کو انصاف نہیں دلاسکے۔ چنانچہ ن لیگ کے ساتھ پی ٹی آئی بھی ذمہ دار ٹھہرتی ہے۔انہوںنے کہا کہ وہ 17جون سے ملک بھر میں شہداء کو انصاف دلانے کے لئے ملک گیر احتجاج شروع کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...