گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان گورائیہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ نے سرکاری ملازمین کو سخت مایوس کیا ہے تنخواہوں دس فیصد ایڈھاک الائونس کا اعلان کر کے سرکاری ملازمین کے بنیادی مطالبات کو یکسر نظر اندازکر دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیٹا ضلع گوجرانوالہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اورکہا کہ ہوش ربا مہنگائی نے سرکاری ملازمین کا جینا دوبھر کر دیا ہے ، سرکاری ملازمین کا مطالبہ ہے کہ بنیادی تنخواہ میں سو فیصد جبکہ میڈیکل الائونس اور دیگر الائونسز میں بھی اضافہ کیا جائے سرکاری ملازمین اپنے مطالبات پر ڈٹے رہیں گے اجلاس میں غلام محی الدین ڈار ، رشید بھٹی ، رانا منظور احمد خاں ، زاہد زکی ، چوہدری مسلم وڑائچ اور اشفاق خاں نے شرکت کی۔