حکومت نے  بجٹ میںسرکاری ملازمین کو نیا لالی پاپ دیا: ناصر محمود کھوکھر

Jun 14, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و لیبر ممبر میونسپل کارپوریشن ناصر محمود کھوکھر نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک نصاف حکومت نے سرکاری ملازمین اور عوام کو نیا لالی پاپ دیدیا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔کمر توڑ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں تحریک انصاف نے بجٹ میں غریب عوام کی بجائے اشرافیہ اور مافیا کو نوازا ہے عمران خان نے آٹا چینی چوروں اور جہانگیر ترین کو این آر او دیدیا ہے۔

مزیدخبریں