کسان کا استحصال نہیں ہونے دینگے، عنقریب معاشی انقلاب لا رہے ہیں:جمشید اقبال چیمہ

 قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عنقریب معاشی اور سماجی انقلاب لا رہے ہیں ،ہم کسی صورت کسان کا استحصال نہیں ہونے دینگے ،انشا اللہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہوگی ، تاریخ کا فلاحی بجٹ دیا گیا۔ اس کا تمام تر کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو ہی جاتا ہے۔ان خیالا ت کااظہارگزشتہ روز انہوں نے یہاں کسان کنونشن میں دوران خطاب کیا اور کہاکہ حکومت پاکستان نے خطیر رقم سے کسانوں کو ریلیف دیا'کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہمہ کوشاں ہیں'ہزاروں کسانوں کے اکائونٹ اوپن کر دئیے گئے اور ایک ہزار کسان کو کسان کارڈ بھی دے دئیے۔ حکومت 14ارب روپے صرف لائیو سٹاک پر خرچ کر رہی ہے کسانوں کوسود کے بغیر قرضے دے گی ۔انہوں نے کہاکہ بجٹ میں آپکے حافظ آباد روڈ کیلئے 5ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور عالم چوک سے کوٹ سرور ڈبل روڈ منصوبہ منظور کیا جاچکا جسکی تعمیرعنقریب شروع کر دی جائے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر جاوید اختر  ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ،حفیظ الرحمن جی ایم اوریگا گروپ ،محمد معظم اے سی محکمہ زراعت،محمد  یوسف کھوکھر صدر غلہ منڈی قلعہ دیدار سنگھ سمیت سینکڑوں کسان بھی تقریب میں شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...