تہران(اے پی پی)ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے جاری بین الاقوامی مذاکرات میں شریک تہران کے چیف مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ ملک میں 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل کسی حتمی معاہدے کے طے پا جانے کے امکانات نہیں۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویانا میں مذاکرات کا چھٹا دور دوبارہ شروع ہونے کے بعد ایران کے چیف مذاکرات کار عباس آرگچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے ذاتی طور پر نہیں لگتا کہ ہم اس ہفتے کسی نتیجے پر پہنچنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایران میں 18 مئی کو نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے جہاں عوام صدر حسن روحانی کے جانشین کا انتخاب کریں گے جو ملکی قانون کے مطابق دو مسلسل مدت پوری کرنے کے بعد ان انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں۔
صدارتی انتخابات سے قبل حتمی جوہری معاہدے کا امکان نہیں ، ایران
Jun 14, 2021