مکہ مکرمہ (ممتازاحمدبڈانی) وزارت حج و عمرہ نے رواں برس حج موسم کے لیے صحت ضوابط اور ایس او پیزکو ملحوظ رکھتے ہوئے تین حج پیکیجز کی منظوری دیدی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’کرونا وائرس کے انسداد کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کے باعث حج پیکیج کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’امسال حج کے لیے تین پیکیجز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ پہلا پیکج گیسٹ سپیشل ٹاور ہے‘۔ اس پیکیج کے تحت عازمین کو منی ٹاورز میں رہائش فراہم کی جائے گی۔ خدمات فراہم کی جائیں گی۔ مکہ مکرمہ سے مشاعر مقدسہ اور واپسی شامل ہوگی‘۔ اس پیکیج کی فیس 16560.50 ریال فی کس ہے۔ ’دوسرا پیکیج گیسٹ سپیشل، خیمہ ہے۔ فیس 14381.95 ریال فی کس ہے۔ ’تیسرا حج پیکج گیسٹ عوامی خیمہ ہے۔ اس کی فیس 12113.95 ریال فی کس رکھی گئی ہے۔ وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ پر حج کی درخواستیں وصولی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
سعودی عرب نے حج واجبات بڑھا دیئے، 3 پیکیجز متعارف
Jun 14, 2021