سرگودھا+ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ آن لائن) گھریلو حالات اور جھگڑوں سے دلبرداشتہ سرگودھا کی 25سالہ دوشیزہ اور فیصل آباد میں27سالہ خاتون نے زہر کھا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ محلہ چھنی پل کی 25 سالہ دوشیزہ (الف) نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ ادھر تاندلیانوالہ کی رہائشی 27 سالہ رفیعہ زوجہ شوکت نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گندم میں رکھے والی گولیاں نگل لیں، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔