میرہزارخان (نامہ نگار ) تھانہ بیٹ میرہزارخان کے نواحی موضع لنڈی پتافی دریائے سندھ کے مقام پر مقامی زمیندارقیصر خان پتافی کی قیادت میں زیر قیادت ایک گھڑ سواری کی دوڑ کا مقابلہ کا پروگرام رکھا گیا لنڈی پتافی میں تین ہزار کے قریب مقامی تماشائیوں نے شرکت کی اور اس پروگرام میں ایکو ساونڈ کے زریعے انڈین گانے چلائے گے جس پر تماشائی خوب لطف اندوز ھوئے گھڑسواری کا یہ پروگرام تین سے چار گھنٹے جاری رہا تماشائیوں نے ہزاروں کا جوا لگایا پروگرام میں بڑوں کے علاوہ چھوٹے بچوں کی بھی کثیر تعداد تھی مقامی پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود بھی پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔