کسی حکومت نے آئمہ مساجد کیلئے کچھ نہیں کیا‘ مفتی حبیب اﷲ 

Jun 14, 2021

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) جب سے ملک بنا ہے کسی بھی حکومت نے آئمہ مساجد کیلئے نہ تو کوئی رہائشی سکیم بنائی نہ کوئی بغیرسود کے آسان شرائط پرقرضے دیے اور نہ ہی کبھی کسی بجٹ میں امام وخطیب مساجد جو پرائیویٹ مساجد میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں ان کے قلیل وظیفے پر احساسِ ندامت محسوس کیا۔ ان خیالات کا اظہار مفتی حبیب اللہ قادری رضوی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال وفاقی وصوبائی حکومتی بجٹ پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا شور شرابہ کرنے والوں نے کبھی یہ سوچا کہ ان کے محلے کی مسجد کے امام وخطیب کا ماہانہ وظیفہ کتنا دیا جاتا ہے، جس کو کم ظرف لوگ مولوی کی تنخواہ کہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے علاوہ سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں میوزک ٹیچر کی تنخواہوں کاجائزہ لیں اور ایک امام وخطیب مسجد کے ماہانہ وظیفہ کا جائزہ بھی لیں۔

مزیدخبریں