چین کے صوبہ زے جیانگ کی تعمیر و ترقی کیلئے گائیڈ لائن جاری 

بیجنگ (نیٹ نیوز)چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے صوبہ زے چیانگ کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کی خاطر اسے ایک مثالی زون میں ڈھالنے کیلئے گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ زے جیانگ کی صوبائی پارٹی کمیٹی مرکزی حکومت کی "رہنما تجاویز" کا باقاعدہ مطالعہ اور اس پر عمل درآمد کر رہی ہے ، اور زے جیانگ میں مستقل طور پر اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور مشترکہ خوشحالی کے لئے ایک مثالی زون کی تیاری کر رہی ہے۔مذکورہ تجاویز میں اعلیٰ درجے کی ترقی ، شہری اور دیہی علاقوں کی مربوط ترقی ، آمدنی کی تقسیم کے نظام میں اصلاح کے لئے پائلٹ علاقوں سمیت مہذب ، ہم آہنگ اور خوبصورت علاقوں کے قیام پر زور دیا گیا ہے،جن کی روشنی میں صوبہ زے جیانگ 2025 تک  اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دینے اور مشترکہ خوشحالی کے ایک مثالی زون کی تعمیر میں نمایاں پیشرفت کرے گا۔صوبے میں فی کس جی ڈی پی ایک معتدل ترقی یافتہ معیشت کی سطح تک پہنچ جائے گی ۔ 2035 تک  صوبہ زے جیانگ اعلیٰ معیار کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کرے گا اور بنیادی طور پر مشترکہ خوشحالی حاصل کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن