اسلام آباد(نا مہ نگار)چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی فراخدلانہ پالیسیوں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کیساتھ ساتھ صنعت کاروں اور تاجروں کو کاروباری ترقی بالخصوص برآمدات کے مواقع فراہم کرنے اور بالخصوص پاکستان میں صنعت و تجارت کی ترقی سے قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں یو کے پاکستان کے وفد کے دورے پر کی - انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے یو کے پاکستان بزنس کونسل کا کردار قابل فخر ہے - اس موقع پر یو کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان چیپٹر کے صدر خورشید برلاس نے پی آئی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے پاکستان کا ایک اہم اثاثہ ہے جس کی مزید ترقی کے لئے یو کے پاکستان بزنس کونسل ہمہ وقت حاضر ہے۔
صنعت و تجارت کی ترقی سے قومی معیشت مستحکم ہوئی، ارشد ملک
Jun 14, 2021