موجودہ بوسیدہ نظام کے تحت ملک نہیں چل سکتا، مصطفی کمال

Jun 14, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ موجودہ بوسیدہ نظام کے تحت پاکستان مزید نہیں چل سکتا۔  مزید چلانے کی کوشش کی گئی تو ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا۔ پاکستان میں گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کے زریعے تمام اداروں میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاس میں اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کا اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں جہاں حکمرانوں کی تمام توجہ اپوزیشن پر ہے وہاں عوام بے یار و مددگار ہوگئے ہیں۔ قوم میں شدید مایوسی اور اضطراب پایا جارہا ہے۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی حق بات کہنے سے کبھی نہیں کترائی، پی ایس پی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کے پیچیدہ ترین مسائل کا قابل عمل حل پیش کررہی ہے کیونکہ پی ایس پی کا مقصد ہی پاکستان اور اسکے عوام کی ترقی اور خوشحالی ہے۔

مزیدخبریں