کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ابو ظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ 6 میں اسلام آباد کے حسن علی بقیہ میچوں سے دستبردار ہو گئے جب کہکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آندرے رسل کا وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا گیا۔فاسٹ بولر حسن علی پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ وہ خاندانی مصروفیات کے باعث پاکستان واپس آرہے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی مینجمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ حسن علی بقیہ میچز سے آئوٹ ہوگئے ہیں وہ ببل سے باہر چلے گئے۔پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ فیملی سب سے بڑھ کر ہوتی ہے۔ دوسری جانبویسٹ انڈین آل رانڈر اور پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے زخمی ہونے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی آندرے رسل اپنے ملک واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران زخمی ہونے والے بلے باز اندرے رسل کا سی ٹی سکین کلیئر آیا تھا تاہم ڈاکٹرز نے آندرے کی طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دیتے ہوئے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا جس کے باعث انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی جس کے بعد اب انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مسلسل شکست کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور رسل کی انجری بھی سرفراز الیون کی مشکلات میں اضافہ کرسکتی ہے۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے گیند باز موسی خان نے شاٹ پچ گیند کرائی تھی، جس کو رسل کھیلنے میں ناکام رہے اور گیند سیدھی سر پر آکر لگی۔ خوش قسمتی سے رسل ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی البتہ انہیں اتنظامیہ نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔