ٹیکساس(اے پی پی)امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے مصروف شہر آسٹن میں 2 مسلح افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔آسٹن کے محکمہ پولیس کے عبوری چیف جوزیف چیکون نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صبح ایک بج کر 30 منٹ پر ریاست کے دارالحکومت کے مصروف علاقے سکستھسٹریٹ ایریا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس چیف کے مطابق یہ بظاہر دو فریقین کے درمیان کا آپس کا معاملہ لگتا ہے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے، ایک کو ٹاسک فورس کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔