اسلام آباد (اے پی پی)جنوبی یورپ کے ممالک کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے حجم میں اپریل کے دوران اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا ہے، اپریل میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 22.40 فیصد اضافہ اوران ممالک سے درآمدات میں 1.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں یونان، اٹلی، سپین اورخطہ کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.585 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.32 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.686 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔