لاہور(صباح نیوز)کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کی جانب سے پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق 7 روز میں پنجاب کے مختلف اضلاح میں 53 انٹیلی جنس بنیادپر آپریشن کئے گئے۔اس دوران 54 مشکوک افراد سے تفتیش کی گئی اور 3 دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے مذہبی منافرت پر مبنی دستاویزات برآمد ہوئیں ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔