آئی ایم ایف اجلاس سے پاکستان کا ایجنڈا نکال دیا گیا:سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)بورڈ کے اجلاس سے پاکستان کا ایجنڈا نکال دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اجلاس منسوخ کردیا کیونکہ مالیاتی ادارے کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس کا مطلب ہے ہمیں نہیں معلوم کہ آئی ایم ایف کی اگلی قسط آئے گی یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے تسلیم کیا کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ پر دستخط غلطی تھی کیونکہ اس کی شرائط مناسب نہیں تھیں اور اب وہ دوبارہ بات چیت کریں گے۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ شوکت ترین کی جانب سے آئی ایم ایف سے دوبارہ بات چیت کا فیصلہ ایک بڑا فیصلہ ہے اور انہیں ایسا کرنا پڑے گا کیونکہ اس کے بغیر پاکستان میں سوائے مہنگائی کے اور کچھ نہیں ہوگا۔علاوہ ازیں فیٹف پر بات کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نے دعوی کیا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے حکومت گزشتہ 3 برس میں 4 پوائنٹس حاصل نہیں کرسکی۔موجودہ وزیر خزانہ شوکت ترین ہی این ایف سی ایوارڈ لے کر آئے تھے اس ضمن میں ان کی کاوششیں گراں قدر تھیں لیکن 7برس گزر جانے کے باوجود این ایف سی ایوارڈ نہیں لایا گیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ شوکت ترین این ایف سی کے معاملے کو اجاگر کریں گے اور صوبوں میں موجود احساس محرومی کو دور کریں گے۔علاوہ ازیں سلیم مانڈوی والا نے صنعت کاروں کے تحفظات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیل، آٹو موبائل، ٹیلی کام سیکٹرز کے خدشات پر حکومت کو توجہ دینی چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...