لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بلا شبہ وفاقی حکومت نے ایک بہترین بجٹ پیش کیا جبکہ معاشی ترقی اورجی ڈی پی کی بہتری کے اعدادو شمار سب پر واضح ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس پنجاب حکومت نے 56ارب رو پے کا ٹیکس ریلیف فراہم کرکے ایک تاریخ رقم کردی تھی جبکہ امید ہے کہ حالیہ بجٹ بھی عوام دوست بجٹ ہوگا ،۔جس میں کمزورطبقے کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کا بجٹ ہر لحاظ سے لائق تحسین ہے کیونکہ کرونا کی وجہ سے حکومت نے بہت سارے چیلنجز کا سامنا کیاتاہم امید کی جاسکتی ہے کہ حالیہ بجٹ کے باعث پاکستان ترقی کی منازل تیزی سے طے کریگا۔
وفاقی بجٹ ہر لحاظ سے لائق تحسین ہے :صوبائی وزیر انسانی حقوق
Jun 14, 2021