لاہور(کامرس رپورٹر)لاثانی فارما کے چیف ایگزیکٹومہر عبدالوحید نے کہا ہے کہ ہربل اور فارما کی مارکیٹ میں جعل سازی اور فراڈ کو روکنے کے لیے نئی قانون ساز ی کی اشد ضرورت ہے۔ جعل سازوں اور فراڈیوں کو نئے قوانین کے مطابق جب تک عبرت ناک سزا نہیں ملے گی تب تک ہربل کی مارکیٹ دو نمبر ادویات اور ٹریڈ مار ک کی خلاف ورزی کرنے والوں سے پاک نہیں ہو گی ۔قوانین تو موجود ہیں لیکن یہ قوانین مجرموں کی سزا کے لیے ناکافی ہیں ۔نئے قوانین کے لیے قومی اسمبلی اور سینٹ کی لاء کمیٹیوں کے ارکان سے ملاقات کی جائے گی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر عبدالوحید نے کہا کہ معروف اور رجسٹرڈ ٹریڈ مارک کوجعل ساز ی اور سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے کیش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاثانی جپسی کریم کو نئی اور جدید روایات کے ساتھ لانچ کرنے جا رہے ہیں جو دیگر برانڈز کی طرح کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے گی ۔انہوں نے کہ ایف آئی اے اور پولیس کو ٹریڈ مارک کی کاپی اور جعل سازی کے حوالے سے عمل ثبوت فراہم کیے لیکن بار بار ہمیں ہی نوٹس دے کر پریشان کیا جاتا ہے ۔