حکومت قومی اداروں کو اونے پونے داموں بیچنا چاہتی ہے :اشرف بھٹی 

Jun 14, 2021

لاہور(نامہ نگار) ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت قومی اداروں کو اونے پونے داموں بیچنا چاہتی ہے بجٹ تقریر سے کہیں ایسا نہیں لگا کہ معیشت گروتھ کی جانب جائے گی ۔ مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کوئی واضح پروگرام نہیں دیا گیا مہنگائی آسمانوں پر اور قوت خرید زمین پر ہے ۔مصنوعی اعشاریوں پر مشتمل بجٹ کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔غریب کے پاس کھانے کو روٹی نہیں لیکن ملک ترقی کر رہا ہے۔

مزیدخبریں