لشکرگاہ (شِنہوا) شورش زدہ جنوبی صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ کے باہر واقع مقام قلائی بست میں ایک پولیس چوکی پر ایک مبینہ درانداز ی کے حملے میں 8 پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبائی کونسل کے سربراہ عطاء اللہ افغان نے اتوار کے روز بتایا کہ یہ حادثہ صبح اس وقت پیش آیا جب پولیس کے بھیس میں ایک طالبان درانداز نے قلائی بست کے علاقہ میں قائم چوکی کے اندر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور درانداز فوری طور پر فرار ہو گیا۔