راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق حضرت فاطمہ معصومہ قم بنت حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کا ولادت پرنور یوم عظمت نسواں کے طور پر مذہبی جذبے اورعقیدت واحترام کیساتھ منایاگیا۔اس موقع پر مذہبی تنظیموں اور دینی اداروں کے زیر اہتمام محافل میلاد میں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعائیں اور مناجات کی گئیں۔امام بارگاہ زین العابدین ؑ سٹیلائٹ ٹائون میں مولاناملک اجلال حیدرالحیدری، تفضل عباس ملک کے زیراہتمام جشن کریمہ اہلبیتؑ کاانعقادکیاگیاجسکی صدارت علامہ سید ثقلین علی بخاری نے کی۔