اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ اب اپنے موبائیل سے گھر بیٹھے اپنی داخلہ فیس خود ایزی پیسہ،یو پیسہ،جاز کیش موبائل ایپس کے تحت جمع کراسکیں گے۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کی جاری کردہ پریس ریلیزمیں ایزی پیسہ ایپ کے تحت فیس جمع کرانے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طلبہ اپنے موبائل پر ایزی پیسہ ایپ میں لاگ اِن ہوکر مزید پر کلک کریں، ادائیگی کے بعد فیس جمع کرنے کو کلک کرکے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی منتخب کریں، صاف شناخت میں چالان نمبر درج کریں اور اگلا دبائیں تو فیس جمع ہوجائے گی۔اسی طرح یو پیسہ کے تحت فیس کی ادائیگی کے لئے یو پیسہ میں لاک اِن کریں۔، ادائیگیوں پر کلک کریں، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پر کلک کریں، چالان نمبر درج کریں اور ابھی ادائیگی دبائیں تو فیس جمع ہوجائے گی۔پریس ریلیز میں جاز کیش کے تحت فیس کی ادائیگی کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جاز کیش ایپ میں لاگ ان کریں، ایجوکیشن فیس پر کلک کریں، یونیورسٹیایں منتخب کریں، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی منتخب کریں، چالان نمبر درج کریں اور ایم پی آئی ان درج کریں تو فیس جمع ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ سمسٹر خزاں 2021کے داخلے 15جولائی سے شروع ہورہے ہیں، تمام پروگراموں کے داخلے آن لائن کردئیے گئے ہیں، داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہونگے۔ طلبہ آن لائن فارم مکمل کرکے فیس بھی ایزی پیسہ،یو پیسہ اور جاز کیش کے تحت جمع کراسکیں گے۔