راولپنڈی ( نمائندہ نوائے وقت)الیکشن کمیشن آزاد کشمیرکے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کو روکا جائے،جمو ں و کشمیر لبریشن لیگ حلقہ ویلی4 ایل اے43کے امیدوار سیدامیر الدین کرمانی نے چیف الیکشن کمشنرآزاد جموں کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی مہاجرین کی 12 سیٹوں پر مرکزی اور صوبائی حکومت اثر انداز ہو رہی ہے،راولپنڈی کے حلقہ 4 میں تحریک انصاف کے وزراء اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے ووٹروں کو گمراہ کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے، ہم مہاجرین کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کرینگے۔
آزاد کشمیر انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو روکا جائے، امیرالدین کرمانی
Jun 14, 2021