اسلام آباد(وقائع نگار )اگر ملک میں جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے تو مویشی منڈیاں ویرانے کا منظر کیوں پیش کررہی ہیں۔موجودہ بجٹ میں لائیوسٹاک کے لئے خاطر خواہ فنڈ نہ رکھنے سے ملک میں گوشت کا بحران شدت اختیار کرجائے گا۔ گزشتہ روز قبل ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں جانوروں کی تعداد اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کا دعوی کیا گیا لیکن اگر جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہو ا ہے تو مویشی منڈیاں سناٹے اور ویرانے کا منظر کیوں پیش کر رہی ہیں کیونکہ منڈیوں میں تو جانور ناپید ہیں اور جانور عید قربان تو دور ابھی گوشت کیلئے جانور بھی منڈیوں میں دستیاب نہیں ہے اور اگر ملک میں گوشت کی پروڈکشن میں اضافہ ہو اہے تو ملک میں گوشت کا بحران دن بدن کیوں شدت اختیار کرگیا ہے اور گوشت کے نرخ کیسے آسمان کی بلندیوں کو چھو چکے ہیں یہ سب معلومات اے سی والے کمروں میں بیٹھ کر بغیر تحقیق کے حکومت تک پہنچا کر حکومت کو ناکام کرنے کی سازش ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن و ڈائریکٹر لائیو سٹاک اینڈ ڈائری ڈویلپمنٹ بورڈ خورشید احمد قریشی نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا
ملک میں گوشت کی سپلائی نہ ہونے کے برابر، ڈیمانڈ ذیادہ ہو گئی ،خورشید قریشی
Jun 14, 2021