اسلام آباد(وقائع نگار)نواز شریف جائیدادیں ضبط کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔نواز شریف کے جائیدادوں کے تین دعویداروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست گزاروں میں میاں اقبال برکت، اسلم عزیز اور اشرف ملک شامل ہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپر مال لاہور کا گھر، رائیوانڈ کی ایک سو پانچ ایکڑ اراضی کی ضبطگی سے روکا جائے، شیخوپورہ کی 88 کنال ارضی کی ضبطگی کا احتساب عدالت کا حکم بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ احتساب عدالت نے فیصلہ دیتے وقت حقائق کو نظر انداز کیا،یکم اکتوبر 2020، اپریل 2021 اور جون دوہزار اکیس کا احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار نہ دیا گیا تو درخواست گزار اثر انداز ہونگے۔احتساب عدالت کے فیصلے سے درخواست گزاروں کو ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے۔یکم اکتوبر 2020، اپریل 2021 اور جون دوہزار اکیس کے احتساب عدالت کے فیصلے کالعدم قرار دے،احتساب عدالت اسلام آباد نے تینوں درخواست گزاروں کے اعتراضات پر مبنی درخواست مسترد کردی تھی۔ توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے یہ اراضی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم سنا رکھا ہے۔