ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا۔بابر اعظم نے 54 گیندوں پر شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
دوسرے اینڈ سے نجیب اللہ زادران نے بھی بابر اعظم کا خوب ساتھ دیا اور 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔شرجیل خان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مارٹن گپٹل 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، تھسارا پریرا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی، عاکف جاوید، علی خان اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔