اوپن مارکیٹ میںڈالر2روپے مہنگا سٹاک مارکیٹ میں  بڑا مندا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی برقرار رہا۔ انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 51 پیسے اضافے سے 203 روپے 86 پیسے رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے اضافے کے بعد 205 روپے رہا۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 650 روپے اضافے سے ایک لاکھ 42 ہزار 800 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 557 روپے اضافہ سے ایک لاکھ 22 ہزار 428 روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالرز کم ہوکر 1858 ڈالر فی اونس ہے۔ دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بجٹ کے بعد پہلی مرتبہ غیر یقینی صورتحال کے باعث 1134.80 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی، اور 100 انڈیکس 40879.93 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔  پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.7 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔ سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ جبکہ 6 کروڑ 27 لاکھ 10 ہزار 521 شیئرز کا لین دین ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کے دوران سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو اوسط 12 فیصد خسارہ ہوا۔ انڈیکس دو ماہ کے دوران 5 ہزار 528 پوائنٹس گنوا بیٹھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...