فوڈ اتھارٹی نے لودھراں میں جعلی پتی بنانے والا گروہ پکڑلیا 

Jun 14, 2022


لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لودھراں میں جعلی پتی بنانے والا گروہ پکڑلیا،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون  نے ٹیم کے ہمراہ ریلوے لائن کوٹلاں والی بستی میں نامعلوم جعلی چائے پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مارا جہاںچائے کی پتی میں بھوسے اور کھلے رنگ کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔مالکان فوڈ لائسنس کے بغیر غیر قانونی کاروبار کررہے تھے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 1800 کلو ملاوٹی پتی،450 کلو ملاوٹی بھوسا اور 2 کلو کھلا رنگ برآمدکرنے کے ساتھ ساتھ چائے کی تیاری کیلئے استعمال ہونیوالے آلات بھی ضبط کرلیے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کے مطابق مضر صحت پتی لودھراں کے لوکل ایریاز میں دوکانوں پر سپلائی کی جاتی تھی۔

مزیدخبریں