نہر پنجند کینال کی مسلسل بندش سے پانی کی شدید قلت


بیٹ ظاہر پیر (نامہ نگار ) جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی نہر پنجند کینال گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی عدم فراہمی سے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔گزشتہ ماہ چند روز کیلئے پنجند کینال میں پانی کی فراہمی ہوئی جو ٹھل حمزہ کے قریب پشتے کمزور ہونے کے شگاف پڑگیاتھا ۔نہر پنجند کے پشتوں کی کمزوری اور بار بار پشتوں میں پڑنے والے شگاف کی اصل وجہ نہر کے اندر سے غیر قانونی طور پر  روزانہ 300سے زائد ٹرالیوں پر ریت کی چوری کی جاتی رہی ہے اور اب دبارہ سلسلہ بھی جاری ہے۔جس سے ٹریکٹرز ٹرالیوں کی امدورفت سے پشتے کمزور سے کمزور ہورہے ہیں جسکی وجہ سے پشتے ٹوٹنے کی وجوہات سامنے آرہی ہیں۔ متاثرہ کاشتکاروں نے متعلقہ حکام سے نہر پنجند کو فوری چالو کرنے اور پشتے کمزوری کاسبب بننے والے ریت چوروں کیخلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن