میلسی+سنانواں+فیروزہ(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار )مویشیوں میں لمپی سکن بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلی ٗ بیسیوں گائے ٗ بچھڑے ہلاک ٗ ذرائع سے معلوم ہوا ہے چک نمبر 121 این پی محمد عامر کا پالتو بچھڑا ظہور احمد کا بچھڑا جام احمد غلام یاسین خیر دین وغیرہ کی لاکھوں روپے مالیت کی درجنوں گائے اس بیماری کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں۔ متاثرین نے محکمہ لائیوسٹاک سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مال مویشی کو اس بیماری سے بچانے کیلئے ویکسینیشن کی جائے۔
مویشیوں میں لمپی سکن بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلی ٗ بیسیوں گائے ٗ بچھڑے ہلاک
Jun 14, 2022