پٹرول کے بعد تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ


اوچ شریف (نامہ نگار)پیٹرولیم مصنوعات کے بعد تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا ۔ پرانے پاکستان میں مہنگائی کے بے قابو جن نے ہر طبقہ ہائے سے وابستہ افراد کو پریشان کر دیا ۔سیمنٹ بجری سرئیے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث تعمیراتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں اور کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بجری کی قیمت میں 45 روپے فی اسکوئر فٹ اضافہ کیا گیا ہے، بجری 85 سے بڑھ کر 130 روپے فی اسکوئرفٹ ہوگئی ۔ڈیلرز کے مطابق ریت کی فی ٹرالی کی قیمت میں 2500 روپے بڑھائی گئی ہیں جس کے بعد ریت کی ٹرالی کی نئی قیمت 6 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح سریے کی قیمت میں 35 روپے فی کلو گرام گرام بڑھائی گئی ہے سریہ فی ٹن ایک لاکھ 70 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ پانچ ہزار کا ہوگیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں گھر بنانا ایک سہانا خواب بن چکا ہے تعمیراتی میٹریل میں بے تحاشا اضافہ ہونے پر اضافی مالی بوجھ پڑا ہے اور موجودہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ۔

ای پیپر دی نیشن