سپورٹس سمر کوچنگ ٗٹریننگ کیمپ کا آغاز ٗ تین مرحلوں میں اختتام ہوگا

Jun 14, 2022

خانیوال(نیوز  رپورٹر) سپورٹس سمر کوچنگ ٗٹریننگ کیمپ کا آغاز ٗ تین مرحلوں میں اختتام ہوگاکیمپس کے انعقاد کا مقصد نوجوان کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ رانا معین الدین صدرڈسٹرکٹ سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے بتایا کہ آج سے ایک ماہ کیلئے باسکٹ بال اور ٹیبل ٹینس سمر کو چنگ وٹرننگ کیمپ کا آغاز کر رہی ہے اور بعد میں شیڈول کے مطابق تمام گیمز کے کیمپ بھی لگائے جائیں گئے پہلے مرحلے میں جونیئر وسینئر کھلاڑیوں کی رجسٹریشن او ر ابتدائی ٹریننگ دی جائے گئی جبکہ لیکچر سیشن بھی ہونگے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں کھلاڑیوں کی صلاحیت جا نچنے کیلئے میچز بھی کروائے جائینگے ۔ڈ سٹرکٹ سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن 14 اگست تک تمام گیمز کے سمر کیمپس مکمل کر ے گی۔

مزیدخبریں