لاہور(آئی پی ایس ) پاکستان کی طوبیٰ حسن نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ مئی کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔۔طوبیٰ حسن اپنے ڈیبیو میچ میں چار اوورز میں ایک میڈن کرتے ہوئے آٹھ رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرکے میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی تھیں۔ اسی عمدہ کارکردگی کی بدولت وہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ بننے میں کامیاب ہوئی ہیں۔دوسری جانب، مینز کیٹیگری میں سری لنکا کے اینجلو میتھوز کو اس ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا گیا ہے۔