افغان سکیورٹی فورسزکی کابل میں کارروائی ،اہم کمانڈر سمیت دو باغی ہلاک

Jun 14, 2022

کابل(شِنہوا)افغان سیکورٹی فورسز نے کابل کے مضافات میں باغیوں کے ایک ٹھکانے  کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دو باغیوں کو ہلاک کردیا۔ طالبان انتظامیہ کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹر اکانٹ پر پیغام میں بتایا امارت اسلامیہ کی سپیشل فورسز نے کابل شہر کے ضلع بگرامی میں باغیوں کے ٹھکانے کیخلاف کارروائی کی، جس میں یوسف نامی اہم کمانڈر ہلاک اور محمد آغا نامی دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔ مجاہد نے بتایا ہلاک اور گرفتار کیے گئے افراد کا تعلق اس گروپ سے ہے جو گزشتہ مہینوں میں مساجد، عبادت گاہوں اور بجلی کے کھمبوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں ملوث تھے۔

مزیدخبریں