سکولوں کی 6 سال سے زیرالتواء سکیموں کوجلدمکمل کیا جائے:سائرہ عمر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنرسائرہ عمر نے کہا ہے کہ نئے سکولوں کی تعمیراوراپگریڈیشن پرحکومت پنجاب نے بھاری سرمایہ خرچ کیا،2016-17 سکولوں کی جاری، زیرالتواء سکیموں کوجلدمکمل کیا جائے، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیزکا نفاذ، سرکاری سطح پرفراہم کی جانے والی سروسز میں شفافیت اوراداروں کی کارکردگی کو بہتربنانا مشن و جذبہ ہے، کام کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی اورنہ کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ زیشان انور اعوان نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جاری 15 اپ گریڈیشن سکول ہیں جس میں منڈیالہ میر شکارہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سے سیکنڈری لیول، کوٹ شاہاں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول سے سیکنڈری لیول،زیر تعمیرگورنمنٹ گرلز ہائی سکول فتح دین راہوالی، تعمیر نو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائیٹ ٹاؤن، زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول زیڈ بلاک پیپلز کالونی،خستہ حال بلڈنگ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول خاں مسلمان نوشہرہ ورکاں، آپ گریڈیشن ایلیمنٹری سے ہائی  گرلز سکول ادھو رائے، سکول تعمیر نو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 ایمن آباد،تعمیر نو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نظام آباد، زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوئیں والا چٹھہ، اپ گریڈیشن گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوٹ خضری سے مڈل لیول، آپ گریڈیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گرجاکھ سے ہائیر سیکنڈری لیول، زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ شیرا، زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لدھیوالہ وڑائچ، بلڈنگ شیلٹر لیس پلنگ پور کی بلڈنگز ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن