گوجرانوالہ+حافظ آباد(نمائندگان خصوصی+نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن منصورقادر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد، ڈسٹرکٹ جیل، یو ریا سیل پوائنٹس ، سستا آٹا سیل پوائنٹس اور مختلف مارکیٹوں، بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اللہ دتہ وڑائچ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو عمرفاروق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حامد ناصر گورائیہ اور اسسٹنٹ کمشنر رب نواز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔کمشنر منصورقادر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر شعبہ ایمر جنسی،چلڈرن ایمر جنسی ، میڈیکل وارڈ ، سرجیکل وارڈ سمیت ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ایمر جنسی میں آنے والے تمام مریضوں کو سو فیصد ادویا ت مفت فراہم کی جانی چاہیے اور اس سلسلہ میں کوئی کو تاہی نہ برتی جائے۔انہوں نے انتظا میہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال کی تمام وارڈز کے اے سی کو بھی مکمل طور پر فعال بنا یا جائے۔کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ہدایت کی کہ وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورے کر کے انکے معاملات کو مزید بہتر بنائیں۔کمشنر نے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں سے ادویا ت کی فراہمی کے بارے فیڈ بیک بھی لیا اور ہسپتال میں زیر علاج ایک بچی کی اپنی جیب سے مالی معاونت بھی کی۔کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے موقع پر مختلف بیرکوں میں جا کر قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے دھیرنکے لالکے اور ونیکے تارڑ کا بھی دورہ کیا۔
کمشنر گوجرانوالہ نے حافظ آباد میں ہسپتال ،جیل، آٹا،کھاد پوائنٹس کا دورہ کیا
Jun 14, 2022