قلعہ دیدارسنگھ :بااثر پرائیویٹ سکولز مافیا بچوں کو گرمی کی چھٹیاں دینے سے انکاری

Jun 14, 2022

قلعہ دیدار سنگھ(چوہدری حسیب پندھیر )قلعہ دیدارسنگھ نجی پرائیویٹ بااثر سکولز مافیا موسم گرما کی چھٹیاں کرنے سے انکاری۔ سرکاری احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔معصوم کمسن  بچے جان لیوا گرمی سے نڈھال،والدین سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ماہ جون کی قیامت خیز  گرمی کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے واضع احکامات جاری کئے ہیں،جن کو قلعہ دیدار سنگھ اور گردو نواح میں پرائیویٹ سیاسی بااثر سکولز مالکان  نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جبکہ شدید گرمی میں والد ین کو بچوں کو فیل کرنے کے نام پر بلیک میل کرکے معصوم بچوں کو سکول لانے پر مجبور کر رہے ہیں اور بچوں کو فرنٹ دروازے کی بجائے پچھلے دروازے سے داخل کیا جاتا ہے۔گرمی سے معصوم بچے نڈھال نظر آتے ہیں۔ستم ظریفی یہ ہے کہ بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کے متبادل پرائیویٹ سکولز میں صاف،ٹھنڈا پانی اور جنریٹر کی سہولت بھی مسیر نہیں ہے۔اس مخدوش صورتحال کے پیش نظر بچوں کی جانیں خطرات سے دوچار ہیں۔علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں کے علاوہ والدین نے اپنا اپنا نام نہ ظاہر کرنے پرکمشنر گوجرانوالہ   پر زوردیا ہے کہ ان سکولز کوفوری سیل اور بااثر مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں