گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)حکومت نے پسرور روڈ موٹروے لنک گوجرانوالہ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیا‘منصوبہ کیلئے 73کروڑ کی رقم بھی مختص کرلی گئی۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ سے منتخب ہونیوالے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی چوہدری ذوالفقار بھنڈر اور حاجی وقار احمد چیمہ کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک دینے کے عوامی مطالبہ کی منظوری دیدی اور پسرور روڈ موٹروے لنک گوجرانوالہ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیا ہے اور اس کیلئے حکومت کی طرف سے 73کروڑ روپے کی رقم بھی مختص کرلی گئی ہے۔پسرور روڈ موٹر وے لنک گوجرانوالہ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے حکومتی فیصلہ کو گوجرانوالہ شہریوں نے خوش آئند قرار دیا اور مختصر عرصہ میں بڑے منصوبہ کی منظوری کروانے پر لیگی اراکین اسمبلی چوہدری ذوالفقار علی بھنڈر اور حاجی وقار احمد چیمہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر اراکین اسمبلی چوہدری ذوالفقار علی بھنڈر اور حاجی وقار احمد چیمہ نے کہا کہ ترقی و خوشحالی ہی مسلم لیگ ن کی قیادت کا مشن ہے گوجرانوالہ کو پسرور روڈ کے زریعے موٹر وے سے لنک کرنے کا منصوبہ جلد شروع ہوجائیگا۔
گوجرانوالہ پسرور روڈ موٹروے لنک کیلئے بجٹ میں 73کروڑ روپے مختص
Jun 14, 2022