دبئی سے ترسیلات زرمیں 10.8 فیصد کمی ،اسٹیٹ بنک

اسلام آباد (اے پی پی)دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں رواںمالی سال کے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.8 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بنک کے مطابق جولائی سے مئی 2022 ء تک کی مدت میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 4.169 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.8 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 4.672ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔مئی 2022ء میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 332.1ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجواپریل میں 467.7 ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 423.2 ملین ڈالرتھا۔

ای پیپر دی نیشن